اسلام آباد ، 5 فروری (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایک بار پھر کشمیری بہن بھائیوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان کشمیر کے بارے میں اپنے اصولی موقف پر پوری طرح کاربند ہے، پوری پاکستانی قوم اس بہادرانہ جدوجہد میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے جو وہ اپنے جائز حق خوادادیت کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہمیں پختہ یقین ہے کہ کشمیری اپنی اس جدوجہد میں ضرور سرخرو ہو ں گے۔ انہوں نے کہا کہ 5 فروری حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کے غیر متزلزل عزم کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ اس موقع پر حکومت پاکستان اور اس کے عوام اپنے کشمیری بہن بھائیوں اور بالعموم دنیا بھر پر واضح کرتے ہیں کہ ہم جموں و کشمیر کے طویل عرصہ سے حل طلب تنازعہ اور بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد کو نہیں بھولے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت“مسلح جنگجوﺅں ” کو ہلاک کرنے کے جھوٹے بیانیہ کی آڑ میں اپنی دہشت گردی کو جواز دینے کی کوشش کرتا رہا ہے تاہم وہ اپنی اس کوشش میں بری طرح ناکام ہوا۔
اے پی پی /احسن/حامد
وی این ایس، اسلام آباد