دوشنبے: یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پاکستانی سفارتخانے میں تقریب کا اہتمام

296

دوشنبے، 05 فروری (اے پی پی):تاجکستان کے دارلحکومت  دوشنبے میں  پکستانی سفارتخانے میں  یومِ یکجحتیِ کشمیر کے حوالے سے  تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں سفارتکاروں، سرکاری ونجی اداروں کے حکام، سول سوسائٹی ، صحافیوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے افراد نے شرکت کی۔تقریب میں بھارتی فورسز کے معصوم کشمیریوں پر مظالم کی دستاویزی فلم دکھائی گئی اور بھارتی فورسز کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق پمفلٹ بھی شرکاء میں تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے  دوشنبے میں پاکستان کے قائمقام سفیر شاہد علی سیہڑ کا کہنا تھا کہ  مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کےمطابق حل ہونا چاہئے، بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر میں بد ترین مظالم کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خوش اسلوبی سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔

اے پی پی/حمزہ رحمٰن/شاہ زیب

 وی این ایس