اسلام آباد،12فروری (اے پی پی):سر ی لنکا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف ایڈمرل روِندراویجیگونارتنے نےآج پاک
بحریہ کے سربراہ سےنیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول دفاع اور میری ٹائم سکیورٹی پر تبادلہ
خیال کیا گیا۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کثیرالملکی میری ٹائم مشق ” امن 2019 ” میں سری لنکا کی بھر پور شرکت پر چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔پاک بحریہ کے سربراہ نےعلاقائی بحری امن و استحکام کے سلسلے میں پاک بحریہ
کی کاوشوں کو اُجاگر کیا۔
سر ی لنکا کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے خطے کے بحری چیلنجز کو مشترکہ طور پرحل کرنے کے ضمن میں بحری مشقامن 19 کے انعقاد کو سراہا۔انہوں نے خطے کی مشترکہ میری ٹائم سکیورٹی کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے
اقدامات کی تعریف کی۔
قبل ازیں نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر معزز مہمان کو سلامی پیش کی گئی۔
اے پی پی /حمزہ /ریحانہ
وی این ایس اسلام آباد