پاکستان کا بچہ بچہ ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لئے اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ  کھڑا ہے: شاہ محمود قریشی

268

اسلام آباد، 26 فروری (اے پی پی): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ  پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے جبکہ ہندوستان خطے میں امن و امان کو تہہ و بالا کرنے پر تلا ہوا ہے۔ پاکستان کا بچہ بچہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ تیار کھڑا ہے۔ پاکستان ذمہ دارانہ روئیے کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے۔

وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت آج  اہم ہنگامی اجلاس منعقد ہو۔ اجلاس میں سابقہ خارجہ سیکریٹریز اور سینئر سفارت کاروں نے  بھی شرکت کی۔ اجلاس میں موجودہ صورتحال اور خطے میں امن و امان کے حوالے سے طویل مشاورت بھی  کی گئی۔

اے پی پی/حمزہ رحمٰن14:03/رضوان/14:09

سورس: وی این ایس اسلام آباد