پاک چین دوستی لازوال اور خطے میں پائیدار امن کی حامل ہے:مخدوم شاہ محمود قریشی

241

اسلام آباد،26فروری(اے پی پی ):وزیر خارجہ شاہ محمود  قریشی  نے کہا  ہے کہ پاک چین دوستی  لازوال اور خطے میں پائیدار امن کی حامل ہے،جو روز بروزمستحکم  ہو  تی جا رہی ہے۔

وزارتِ خارجہ میں چینی سفیر  یاﺅ جنگ  سے ملاقات میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین، مسئلہ کشمیر  اور دیگر امور پر پاکستان  کی دنیا بھر میں  کھل کر حمایت کرتا آیا ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چینی سفیر کو پلوامہ واقعہ کے بعد ہندوستان کے بے جا الزامات اور آج لائن آف کنٹرول کی صریحاً خلاف ورزی پر پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا ۔

ملاقات میں خطے میں امن و امان کی صورتحال  پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

 

اے پی  پی /حمزہ(19:00)/حامد (19:11)

وی این ایس ، اسلام آباد