بھارت کی چار سٹرائیکس کے جواب میں پاکستان نے چھ سٹرائیکس سے جواب دیا، مقصد طاقت دکھانا تھا، اب بھی امن کا پیغام دیتے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

205

راولپنڈی،  27 فروری  (اے پی پی): ڈی جی آئی ایس پی آر، میجر جنرل آصف غفور نے کہا  ہے کہ بھارتی جارحیت پر بتا دیا تھا کہ پاکستان اس کا جواب دے گا،  اور آج صبح پاک فضائیہ نے دو  بھارتی جہازوں کو LOC کی خلاف ورزی کرنے پر مار گرایا۔ آج راولپنڈی میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ پاکستان نےself defence کرتے ہوے لائن آف کنٹرول پر چھ بھارتی ٹارگٹ lock کیے، اگر چاہتے تو انہیں تباہ کر سکتے تھے مگر انسانی زندگیوں اور نقصان سے بچاؤ کی خاطر ایسا نہیں کیا. بھارتی فضائیہ  کے جہازوں نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فضائیہ نے ردعمل اور خود حفاظتی تدبیر کے تحت engage  کیا ۔ ایک جہاز پاکستانی علاقے میں گرا جس کے دونوں پائلٹس کو بری فوج نے گرفتار کر لیا۔ ان میں سے ایک زخمی ہے جو عسکری ہسپتال میں زیر علاج ہے. ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ گرفتار  پائلٹس کے ساتھ مہذب سلوک کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا پروپگنڈہ کر رہا ہے کے انہوں نے ہمارا F-16 طیارہ  گرایا ہے جو کہ بالکل جھوٹ ہے، پاک فضائیہ نے F-16 طیاروں نے اس آپریشن میں حصہ ہی نہیں لیا-

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد اب دونوں ممالک کے پاس کیا راستہ ہے، جیسا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ جنگ شروع کرنا آپکے ہاتھ میں ہے مگر اس کو ختم کرنا آپکے ہاتھ میں نہیں ہوتا۔ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور نہیں چاہتا کہ خطے کے امن کی قیمت پر حالات خراب ہوں۔  لہذا بھارت ٹھنڈے دل سے سوچے کہ آگے کیسے چلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ییہاں انٹرنیشنل کمیونٹی کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وو اپنا کردار ادا کرے.

میڈیا کے اہم کردار پر میجر جنرل آصف غفور نے کہا  ہے کہ پاکستانی میڈیا بہت ذمہ داری کے ساتھ کردار ادا کر رہا ہے جو کہ امن کی صحافت ہے، اگر جنگ شروع ہوگئی تو امن کی صحافت نہیں ہوگی بلکہ پھر جنگی صحافت ہوگی اور ہم سب کچھ نشر کریں گے۔

انہوں نے  کہا کہ  ہم نے حفاظتی تدبر کے تحت  آج اقدام اٹھایا تا کہ ہماری قومی حمیت، طاقت اور یکجہتی کا اظہار کیا جائے جو کہ ہم نے کر دیا۔  میں نے کہا تھا کہ ہمارا جواب مختلف اورحیران کن ہوگا-

میڈیا کی جانب سے کئے گیئے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے کہا  ہے کہ آئندہ کامعاملہ کیا ہوگا اس کافیصلہ تو بھارت ہی کرے گا کہ کیسے چلنا ہے البتہ اگر دوبارہ لائن آف کنڑول پر کچھ ایسا ہوا تو پاکستان اسی طرح کا جواب دے گا۔

اے پی پی/حمزہ(15:16)/فرح(15:37)

وی این ایس راولپنڈی