لاہور، یکم مارچ(اے پی پی): پاکستان نے جمعہ کے روز بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو رہا کر دیا ۔ بھارتی پائلٹ کو واہگہ سرحد پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔اس کی رہائی کا اعلان وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپنی تقریر میں جذبہ خیر سگالی کے تحت کیاتھا۔
ونگ کمانڈر ابھی نندن کو بدھ کے روز اس وقت گرفتار کیا گیا جب پاک فضائیہ نے ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پربھارتی طیارے کو مارگرایا تھا۔
سورس: وی این ایس، لاہور