اسلام آباد، 04 مارچ (اے پی پی): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف او آئی سی کی قرارداد کا خیرمقدم کرتے ہیں، دنیا پر واضح ہو چکا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کا داعی ہے۔
وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ میں ایک مشاورتی اجلاس کی صدارت کی جس کے شرکا نے حالیہ پاک بھارت بحران کے دوران بہترین سفارتکاری پر وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کی، اجلاس میں بہترین حکمت عملی کے لیے مشاورتی اجلاسوں کا سلسلہ تواتر سے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ، سابق سیکریٹریز خارجہ، سفراء و وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی ۔
وی این ایس اسلام آباد