اسلام آباد 06 مارچ (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آج پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سمیت اہم پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس پاک بھارت کشیدگی اور پارٹی معاملات زیرِ بحث آئے۔ اجلاس کے دوران راجہ ریاض نے تحریک پیش کی کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران وزارت خارجہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں جس بہترین خارجہ پالیسی کا مظاہرہ کیا اس پر انہیں خراج تحسین تحسین پیش کیا جائے جسے تمام اراکین نے متفقہ طور پر منظور کر لیا
اجلاس میں گزشتہ دو ہفتوں میں پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کے موقف کو دنیا بھر کے سامنے بہترین انداز میں پیش کرنے پر بھی وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کی گئی۔
وی این ایس اسلام آباد