حکومت کی  بہتر حکمت عملی  کی  بدولت پا ک بھارت تناو میں  کمی آئی  ہے: شاہ محمود قریشی

247

سکھر،9مارچ(اے پی پی):وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کے مفادات ، نظریہ اور جغرافیہ محفوظ ہے، پاک بھارت کے درمیان جو تناو پیدا ہوا تھا حکومتی بہتر حکمت عملی سے اس میں کمی آئی ہے۔ پاکستانی کردار کی دنیا معترف ہے۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مودی سرکار کی مجبوری الیکشن ہے ، الیکشن تک مودی سرکار کا لب و لہجہ ایسا رہے گا۔بھارت کی اپوزیشن ان کی پالیسیوں پر نکتہ چینی کررہی ہے وہ پلوامہ کی حقیقت بتانے کا مطالبہ کررہے ہیں، مودی کے بیانیہ کو خود بھارت میں تسلیم نہیں کیا جارہا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان واضح پیغام دے چکے ہیں کہ ہم امن چاہتے ہیں ،تاہم اگر جارحیت ہوئی تو بھرپور جواب دیں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ نیا نہیں، ’کشمیر کا مسئلہ 1948 سے زیرِ بحث ہے اس مسئلے پر اقوام متحدہ کی قراردادیں ہیں، پاکستان آ ج بھی ان قراردادوں کا پابند ہے لیکن بھارت وعدہ کرکے فرار اختیار کررہا ہے، اقوام متحدہ نے کشمیریوں پر ظلم رپورٹ شائع کی ہے۔ اس رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ کمیشن بنا کر حقائق سے دنیا کو آگاہ کیا جائے۔ کشمیر کے حوالے سے پوری حریت کی لیڈر شپ ، کانگریس کہہ رہی ہے کہ کشمیر کے متعلق بھارت کی پالیسی غلط ہے۔

 ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر تمام جماعتوں نے اتفاق کیا مگر کسی نے عمل پیرا ہونے کی ہمت نہیں کی۔ موجودہ حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر کام اور عملدرامد کیا ، انہوں نے کہا کہ میں تمام جماعتوں کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں نیشنل ایکشن پلان پر بات کرتے ہیں۔ پاکستان پر کوئی دباو  نہیں، وزیر اعظم عمران خان کسی دباو  کے بغیر ملک مفادات کے تحت فیصلہ کرتے ہیں، بھارت کیساتھ ہماری تجارت محدود ہے ،بھارت کو جارحیت کا موقع نہیں دیں گے، کسی بھی ممکنہ جارحیت کا جواب دینے اور دفاع کی صلاحیت رکھتے ہیں، اگر جارحیت کی گئی تو جواب دیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان نے دنیا کو امن کا پیغام دیا ہے پاکستان پر امن ملک ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تجارت محدود ہے۔ جو تجارت ہوتی ہے وہ دوسرے ممالک کے ذریعے ہوتی ہے۔ ہم جنگ کے خواہاں نہیں،ہم نے بھارتی پائلٹ کو عزت و احترام کے ساتھ واپس کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا نے قومی آزمائش میں جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ بحثیت وزیر خارجہ پاکستانی میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ہماری پالیسی میڈیا کی آزادی ہے۔ ہم نے میڈیا پر کوئی قد غن نہیں لگایا۔ سابقہ حکومت نے اشتہارات دیئے مگر رقوم ادا نہیں کیں ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے آر می کیپ پہننے کے عمل پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیا نے دیکھا کہ بھارتی ٹیم نے اپنی کھیل کی ٹوپیاں اتار کر فوج کی ٹوپیاں پہنیں، کیا یہ آئی ئی سی سی کو دکھائی نہیں دے رہا، ہم سمجھتے ہیں کہ اب یہ آئی ئی سی سی کی ذمہ داری ہے کہ وہ پی سی بی کے کہے بغیر ہی اس عمل کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی ٹوپی پہن کر کھیلنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کو منہ کی کھانی پڑی۔

وی این ایس ، سکھر