جہلم،11مارچ ، (اے پی پی ): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فوادحسین نے کہا ہے کہ پناہ گاہوں کے قیا م کے پیچھے وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے۔ حلف اٹھاتے ہی وزیراعظم عمران خان نے اس پر کام شروع کر دیا تھا۔
جہلم میں شلیٹر ہاؤس ( پناہ گاہ) کی سنگ بنیاد کے حوالے سے تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ یہ سارے اقدامات پاکستان کو مدینے کی ریاست بنانے کی طرف شروع کیے گےہیں۔
چوہدری فوادحسین کا کہنا تھا کہ عوام کے دکھ کو اپنا سمجھنا یہ وہ احساس ہے جو ویزاعظم عمران خان صاحب نے محسوس کیا۔ اسلام آباد، لاہور، پشاور اور اب چھوٹے شہروں میں بھی پناہ گاہیں بنانے جا رہے ہیں۔ جہلم میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام بہت جلد شروع ہو جائے گا۔
وی این ایس،جہلم