سعودی عرب:صنعتی شہر ینبع میں فلاور شو کا انعقاد، ہزاروں کی تعداد میں ملکی و غیر ملکی سیا خوں کی شرکت

440

سعودی عرب، 11 مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے صنعتی   شہر ینبع میں  سعودی حکومت  کی جانب سے سالانہ فلاور شو کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں وسیع و عریض علاقے میں پھولوں کی بہار نے دیکھنے والوں کے دل مو ہ لیے۔ فلاور شو میں مختلف اقسام کے لاکھوں پھول خاص مہارت سے سجا کرنمائش کے لئے پیش کیے گئے ہیں، صحرائے عرب میں کھلے پھول زمین پر دھنک کا منظر پیش کررہے ہیں۔

فلاور شو کو دیکھنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں ملکی و غیر ملکی افراد روزانہ یہاں کا رخ کرتے ہیں اور مہکتےپھولوں کو اور ان کے دلفریب رنگوں کو دیکھ کر خوب محظوظ ہوتے ہیں۔

فلاور شو مارچ کے آخر تک جاری رہے گا جبکہ سعودی حکومت کی جانب سے روزانہ آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جاتا ہے۔

سورس: وی این ایس سعودی عرب