اسلام آباد، مارچ 12 (اے پی پی ): وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کے لئے ٹیکس کے نظام میں اصلاحات اور ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے یہ بات منگل کے روز ملک میں ریونیو جمع کرنے اور ٹیکس بیس بڑھانے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوے کہی-
اجلاس میں وزیرِ خزانہ اسد عمر، وزیرِ مملکت برائے ریونیو حماد اظہر، معاون خصوصی نعیم الحق، معاون خصوصی افتخار درانی، چئیرمین ایف بی آر، چئیرمین نادرا، سید جاوید، عبداللہ یوسف، ڈاکٹر اکرام الحق، راشد خان، مسعود نقوی، عابد شعبان اور اشفاق تولہ شریک ہوئے –
اجلاس میں ریونیو اور ٹیکس بیس بڑھانے، ٹیکس جمع کرنے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے، ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے اور ایف بی آر میں اصلاحات کے ضمن میں مختلف تجاویز پہ غورکیا گیا-
وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں ٹیکس کا موجودہ نظام غیر منصفانہ ہے جس میں غریب پر اسکی سکت سے زیادہ ٹیکسز کا بوجھ ڈالا جاتا ہے۔
عمران خان نے کہا ٹیکس نظام میں اصلاحات اور ٹیکس بیس کو بڑھانا پی ٹی آئی منشور کا اہم جزو ہے۔ ٹیکس کا موجودہ نظام اور اعداو شمار کسی صورت ملکی معیشت کو سپورٹ نہیں کرتے ۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ضرورت اس امر کی ہے کہ ٹیکس کے نظام پر ٹیکس گزاروں کا اعتماد بحال کیا جائے اوراس ضمن میں ایف بی آر میں اصلاحات ناگزیر ہیں
وی این ایس اسلام آباد
–