پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان وزارت خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات

202

اسلام آباد، 12 مارچ (اے پی پی): پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان باہمی سیاسی مشاورت کے  دوسرے مرحلہ کے حوالے سے منگل کو وزارت  وزارت خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے ۔ مذاکرات کے دوران دونوں اطراف نے پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان باہمی سیاسی مشاورت کے  پہلے مرحلہ میں ہونے والے فیصلوں پہ عملدرآمد کے حوالے سے جائزہ لیا-

وفود نے پاکستان اور ترکمانستان  کے درمیان سیاسی، سفارتی، اقتصادی، تجارتی اور دفاعی شعبوں میں پیش رفت کو سراہا- وفودنے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون کے دیگر پہلوؤں پر بھی غور کیا-

وی این ایس اسلام آباد