عظیم قوم بننے کے لئے خود میں صلاحیتیں پیدا کرنا ہونگی: شہر یار آفریدی

192

اسلام آباد، مارچ 18(اے پی پی): وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ ہمیں عظیم قوم بننے کے لئے خود میں صلاحیتیں پیدا کرنا ہونگی تاکہ ہم دنیا سے مقابلہ کر سکیں اور دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دادا پوئی  انسٹیٹیوٹ آف ہائیر ایجو کیشن میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے  کیا۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ مذہبی مقامات میں عبادت کی جگہ انسانوں کا خون  ہونا ایک لمحہ فکریا ہے عالمی برادری اس کا نوٹس لے۔ دنیا کا ہر مذہب،انسانیت اور اچھے انسان بننے کا درس دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان کا مقصد ایک ہونا ہے، ہمیں عظیم بننے کے لیے اسلامی اقدار کی پیروی کرنا ہوگی،  مثبت سوچ اپنانا ہو گی اور جب سوچ مثبت ہوگی تو اللہ تعالیٰ کی مدد بھی حاصل ہوگی۔

شہرت یار آفریدی کام مزید کہنا تھا کہ ہم کو پاکستانی ہونے پر فخر کرنا ہوگا، پاکستان کو عزت دینا ہوگی۔ پاکستان کی ترقی پاکستانی قوم سے جڑی ہے۔

سورس: وی این ایس، اسلام آباد