اسلام آباد، 19 مارچ (اے پی پی): صدر مملکت عارف علوی سے آج چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی، چیئرمین نے صدر مملکت کو سینیٹ کے پہلے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ پیش کی،صدر مملکت نے سینیٹ کی کارکردگی کو سراہا ۔
اس موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ قومی اہمیت کے معاملات پر حکومت اور اپوزیشن نے مشترکہ موقف اختیار کیا۔
سورس: وی این ایس اسلام آباد











