اسلام آباد، 24مارچ(اے پی پی ):پاک بحریہ کی جانب سے قرآنی آیت (ترجمہ) “اللہ ہمارے لئے کافی ہے اور بہترین کارساز ہے” سے ماخوذ نئے ترانے “یقینِ کامل“ کا اجراء کر دیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترانے میں اللہ پر مکمل بھروسے، توکل اور ایمان کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ اسی تناظر میں مسلمانوں کے عظیم الشان کردار اور جراتوں کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا ہے ۔
ترجمان کے مطابق نیک مقصد کے حصول کیلئے ڈٹے رہنے کا عزم بھی ترانے کا حصہ ہے۔ ترانے میں کردار کی پختگی کے ساتھ ساتھ حربی مہارت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے ۔
وی این ایس ، اسلام آباد