اسلام آباد ، 08 اپریل (اے پی پی ): امریک سینٹ کام کے کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی کا نیول ہیڈ کواٹرز اسلام آباد کا دورہ ، پاک بحریہ کے سربراہ نے نیول ہیڈ کواٹرز آمد پر معززمہمان کا استقبال کیا ۔
امریکی سینٹ کام کے کمانڈر کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات ہوئی،ملاقات کے دوران خطے کی میری ٹائم سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے بحری دہشت گردی اور قزاقی کے تدارک کیلئے پاک بحریہ کے عزم اور کاوشوں پر روشنی ڈالی ۔
جنرل کینتھ میکنزی نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے سلسلے میں ہرقسم کی مدد کایقین دلایا ۔
وی این ایس، اسلام آباد