اسلام آباد،13اپریل(اے پی پی ): وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ کامیاب پالیسیوں کی بدولت دنیا نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا شروع کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ ممالک جو اپنے آپ کو سب سے بہتر سمجھتے ہیں ان کے پاس ہیومن ریسورس نہیں ہے، ہم جیسے ممالک کے پاس آبادی ہے لیکن اگر اس آبادی کو ٹرینڈ نہ کیا گیا تو یہ لائبیلٹی بن جائے گی۔
پاک چائنہ فرینڈشپ سینٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک ہر چیز پر تحقیق کررہے جو ہمارا خاصہ تھا۔وہ لوگ جو اپنی سوچ کو مثبت رکھتے ہیں تو کامیابی انہیں ملتی ہے،پاکستان کے لوگوں کو یقین اور توکل کی ضرورت ہے۔
انھوں نے کہا کہ آج بزنس کمیونٹی یہ فیصلہ کرلے کہ نیک نیتی سے کام کریں گے لوگوں کی باتوں میں نہیں آئیں گے حکومت کی مدد کریں گے تو پانچ سال میں لوگ ہمارے ملک کی مثال دیں گے۔
سورس:وی این ایس ، اسلام آباد