وزیراعظم عمران خان نے روحانی پیشوا آیت اللہ خمینی کے مزار پر حاضری دی

262

تہران ،22 اپریل (اے پی پی) :وزیراعظم عمران خان نے روحانی پیشوا آیت اللہ خمینی کے مزار پر حاضری دی۔ پیر کو وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آیت اللہ خمینی کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ دریں اثناءوزیراعظم عمران خان نے ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای سے بھی ملاقات کی۔

وی این ایس، اسلام آباد