اسلام آباد ، 24 اپریل (اے پی پی): چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے وسیع گنجائش موجود ہے،سعودی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
سعودی شوری کونسل کے اراکین کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں نے دفاع کے شعبے میں تعاون کیلئے مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط بھی کیے ہوئے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے سعودی عرب کے ولی عہد کے دورہ پاکستان کو بھی دونوں ملکوں کیلئے انتہائی اہم قرار دیا۔ چیئرمین سینیٹ نے سعودی ولی عہد کی جانب سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے فیصلے کو ایک مثبت اقدام قرار دیاچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سپریم کوارڈینیشن کونسل کے قیام کو خوش آئند قرار دیا۔ پاکستانیوں کیلئے حج کوٹہ بڑھانے اور ویز ا فیس میں کمی فیصلے کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں۔ سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کو شکریہ ادا کیا۔
ظہرانے کی تقریب میں قائد ایوان شبلی فراز، راجہ محمد ظفرالحق ، شیری رحمان اور دیگر ارکان موجود تھے
وی این ایس، اسلام آباد