ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد  میں پاک فضائیہ کے افسرا ن اورائیرمین کونان آپریشنل ملٹری اعزازات دینے کی تقریب

271

اسلام آباد، 25 اپریل (اے پی پی ): ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد  میں پاک فضائیہ کے افسرا ن اورائیرمین کونان آپریشنل ملٹری اعزازات دینے کی تقریب  کا انعقاد  کیا گیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انورخان نے پاک فضائیہ میں غیر معمولی خدمات سرانجام دینے والے افراد میں اعزازات تقسیم کئے،پاک فضائیہ کے 41 افسران کو ستارۂ امتیاز(ملٹری) سے نوازا گیا۔

  36افسران کوتمغہ امتیاز (ملٹری) ، 5 افسران کو تمغہ بسالت عطا کئے گئے جب کہ جونیئر کمیشنڈ افسران کو تمغہ خدمت ملٹری (درجہ اول) دیئے گے۔

وی این ایس، اسلام آباد