افغانستان ایشیاءکا دل ،امید ہے دوحہ،قطر مذاکرات کے اچھے نتائج نکلیں گے :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

343

اسلام آباد،  30  اپریل  (اے پی پی):  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان  امن عمل میں امریکا کی تمام تر معاونت کر رہا ہے، انٹرا افغان ڈائیلاگ کے ذریعے ہی معاملات ٹھیک کئے جاسکتے ہیں، افغانستان ایشیاءکا دل ہے،امید ہے دوحہ اور قطر کے مذاکرات کے اچھے نتائج نکلیں گے۔

منگل کو تھنک ٹینک آر پی آئی کے زیراہتمام پاک افغان ٹریک ٹو ڈائیلاگ سیمینار سے خطاب  کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ  بدقسمتی سے  اس ماہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات ملتوی ہو گئے،  ہم افغانستان کے سب سے بڑے اقتصادی شراکت دار ہیں۔ پاکستان افغانستان میں اربوں روپے مالیت کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے ،محمد علی جناح ہسپتال اسی کی اہم کڑی ہے،  پچاس ہزار افغان طلباءپاکستان کے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر چکے ہیں۔ کابل پشاور موٹروے اور ٹائی پی گیس پائپ لائن سے افغانستان سے روابط میں اضافہ ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹریک ٹو ضروری ہے، افغانستان پاکستان کے لئے کافی اہمیت کا حامل ہے، افغانستان سے اچھے تعلقات ہماری ترجیح ہے۔افغانستان پاکستان ایکشن پلان فار پیس کو لاگو کرنا ہوگا تاکہ اعتماد سازی میں مدد مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ افغاستان میں امن افغاستان کے اپنے لوگوں کے ذریعے ہی آسکتا ہے۔

 وی این ایس اسلام آباد