اسلام آباد ، 8 مئی (اے پی پی): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ساہیوال ڈویژن سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے ایم این اے رائے محمد مرتضیٰ اقبال نے بدھ کو یہاں وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران نئے بلدیاتی نظام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام سے تحریک انصاف کا اختیارات انتہائی نچلی سطح پر منتقلی کا وعدہ پورا ہو گا۔ نئے بلدیاتی نظام کا بنیادی مقصد شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔ نئے بلدیاتی نظام کے آنے سے کمیشن مافیا کی چھٹی ہو جائے گی۔ رائے مرتضیٰ اقبال نے خارجہ پالیسی کے افق پر مختصر عرصہ میں حاصل ہونے والی کامیابیوں اور دنیا بھر میں پاکستان کا تشخص اجاگر کرنے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو خراج تحسین پیش کیا۔
وی این ایس، اسلا م آباد