اسلام آباد ، 9 مئی (اے پی پی): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے جمعرات کو فارن منسٹر چیمبر پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران ای ویزہ کے اجراءو ملکی داخلی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ آن لائن ویزہ کے اجراءسے پاکستان میں آمد و سرمایہ کاری کے خواہشمند حضرات کو بے جا پریشانیوں سے نجات ملے گی۔
وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کہا کہ سعودی عرب کی جیلوں میں قید 2107ءقیدیوں کی جلد وطن واپسی کیلئے سعودی وزارت داخلہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ دونوں وزراءنے تارکین وطن کیلئے امیگریشن کے عمل کو آسان، سادہ اور موثر بنانے پر اتفاق کیا۔
اے پی پی /نیوز ڈیسک/حامد











