اسلام آباد ،10 مئی (اے پی پی) :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ای ویزہ کا کامیاب اجراء حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے، ویزوں کے بروقت اجراءاور شفافیت کے عنصر کو یقینی بنانے کیلئے ای ویزہ سہولت متعارف کرائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن ویزہ سہولت سے ویزوں کے حصول میں درپیش مشکلات پر قابو پایا جا سکے گا۔ ان خیالات کا اظہار جمعہ کو وزارت خارجہ میں چیئرمین نادرا عثمان مبین کی جانب سے ای ویزا کے اجراءکے حوالہ سے بریفنگ کے موقع پر کیا۔
چیئرمین نادرا نے ای ویزا سہولتوں کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آن لائن ویزہ کی سہولیات مکمل طور پر تمام مشنز میں آپریشنل ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ای ویزہ سہولت کے آغاز سے اب تک ہمیں 1946ءآن لائن ویزہ کی درخواستیں موصول ہوئیں ہیں جن میں 1152 درخواست کنندگان کو ویزے جاری کر دیئے گئے، 560 درخواستوں پر کارروائی جاری ہے جبکہ 95 درخواستوں کو مختلف تکنیکی وجوہات کی بناءپر رد کر دیا گیا ہے۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ای ویزہ کے کامیاب اجراء پر چیئرمین نادرا عثمان مبین اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔
سورس : وی این ایس، اسلام آباد











