اسلام آباد، 18 جون ( اے پی پی): ورلڈ کپ 2019 میں بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکت دے کر ٹورنامنٹ میں دوسری فتح سمیٹ لی۔
بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 321 رنز بنائے جس میں ہوپس 96 لیوئس 70 اور ہٹمیئر 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش نے مقررہ ہدف 42 ویں اوور کی تیسری بال پر ہی حاصل کرلیا۔
بنگلہ دیش کی جیت کرکٹ کی دنیا کے ٹاپ آل راؤنڈر شاقب الحسن کی 99 بالز پر 124 کی شاندار اننگز اور لنٹن ڈاس کی 70 بال پر 94 رنز کی جارحانہ کارکردگی کی بدولت ہوئی۔
شاقب الحسن شاندار اننگز کے بعد مین آف دی میچ قرار پائے اور ورلڈ کپ میں اب تک سب سے زیادہ سکور بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت بنگلہ دیش 5 ویں پوزیشن پر براجمان، ویسٹ انڈیز 7 ویں نمبر ہے اور پاکستان 9 ویں نمبر پر موجود ہے۔
وی این ایس، اسلام آباد