اسلام آباد، 26 جون ( اے پی پی ): وزیر اعظم عمران خان سے بلوچستان نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی نے محمد اختر مینگل کی سربراہی میں بدھ کے روز یہاں ملاقات کی۔
اجلاس میں گزشتہ دس ماہ میں دونوں جماعتوں کے درمیان جو مشکلات سامنے آئی ہیں ان کے حل کے لیے طریقہ کار مرتب کر لیا گیا ہے تاکہ دونوں جماعتوں کے درمیان طے شدہ معاملات پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔
وزیر دفاع پرویز خٹک، ڈپٹی اسپیکر محمد قاسم خان، وزیر اعظم کے مشیر محمد شہزاد ارباب ، معاون خصوصی ندیم افضل چن بھی ملاقات میں موجود تھے۔
وی این ایس ، اسلام آباد