اسلام آ باد ، 08 جولائی ( اے پی پی ) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حق داروں کا انکا حق دلانا تحریک انصاف کی حکومت کا منشور ہے۔
پی ٹی وی کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی ادائیگی کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی کے ریٹائرڈ ملازمین میں 85کروڑ روپے کی پنشن کی ادائیگی کی گئی ہے۔ پی ٹی وی میڈیا کا ایک بہت بڑا ادارہ ہے جس کی خبروں کے حوالے سے اپنی ایک الگ شناخت ہے۔ انہوں نے آگاہ کیا کہ پی ٹی وی کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاکہنا تھا کہ پی ٹی وی میں قیادت کے فقدان کو پورا کر نے کے لیے مختلف اقدامات کے ذریعے پی ٹی وی کو مسائل سے نکالا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پی ٹی وی کے اصل وارث اس کے ورکرز ہیں۔
معاون خصوصی برئے اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ پی ٹی وی کی عظمت رفتہ کو بحال کرنے کیلئے سب کردار ادا رکر رہے ہیں اور ادارے میں اصلاحات کیلئے یونین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کے کوڈ آف کنڈکٹ کو بہتر کرنے کیلئے بھی اصلاحات لارہے ہیں۔ پی ٹی وی میں اصلاحات لا کر کامیابی سے چلانا چیلنج ہے۔ معاون خصوصی نے پنشنرز کو ان کا حق ملنے پر مبارکبادبھی دی۔
وی این ایس ، اسلام آباد