گورنر سندھ عمران اسماعیل سے معا ون خصوصی برائے اطلاعت و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ملاقات

245

کراچی ،24 جو لائی( اے پی پی) : گورنر سندھ عمران اسماعیل سے معا ون خصوصی برائے اطلاعت و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بدھ کے روز یہاں  گورنر ہاوس میں ملاقات کی۔ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورت حال ،وفاق کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبا دلہ خیال کیا گیا۔

ملا قات کے دوران صوبے میں پانی کی منصفانہ تقسیم اور آبادگاروں کے مسائل کو تر جیح بنیادوں پر حل کرنے پر بھی زرو دیا گیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ معاشی شہ رگ کراچی کی ترقی در اصل پورے ملک کی ترقی ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کی ترقی میں وفاق ہر ممکن تعاون فراہم کر رہا ہے،انہوں  نے مزید کہا کہ  وزیر اعظم کا دورہ امریکہ ایک کامیاب دورہ رہا جبکہ اس دورے سے دو طرفہ تعلقات میں مزید بہتری آنے کے ساتھ ساتھ بیرونی سرمایہ کا ری کو بھی فروغ ملے گا ،انکا  کہنا تھا کہ پاکستان خطہ میں ایک اہم ملک کی حیثیت رکھتا ہے جہا ں پر سرمایہ کا ری کے پُر کشش مواقع دستیا ب ہیں ۔

سورس: وی این ایس، کراچی