بھارت کیطرف سے مقبوضہ کشمیر میں مزید فوج بھیجنے پر تشویش ہے:شاہ محمود قریشی

245

اسلام آباد ،4 اگست (اے پی پی ) : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں مزید اٹھائیس ہزار فورس بھیجنے اور غیر ملکی سیاحوں کو مقبوضہ کشمیر سے نکالنے کی اطلاعات پر تشویش ہے ، مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیاءمیں پائیدار امن کی راہ میں بنیادی رکاوٹ ہے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے دفترخارجہ میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے ملاقات کی ،اس موقع پر وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ نہتے کشمیریوں پر بھارت کی طرف سے ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے،بھارت کشمیر کے مسئلے پر تیسرے فریق کی ثالثی مانتا ہے اور نہ ہی دو طرفہ مذاکرات کیلئے تیار ہے

وزیر خارجہ سے گفتگو میں وزیراعظم آزاد کشمیر  کا کہنا تھاکہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں ہندومسلم فسادات کروانا چاہتا ہے، کنٹرول لائن پر کلسٹر بم کے استعمال کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے،راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھاکہ ہندوستانی فوج مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کرنا چاہتی  ہے۔

وی این ایس اسلام آباد