اسلام آباد ، 23 اگست (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک کی ترقی میں کاروباری برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے جن کی بدولت گزشتہ سال کی نسبت نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔
انہوں نے یہ بات اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے صدر احمد حسن مغل کی قیادت میں جمعہ کو ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات کی۔ صدر نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کو سراہا جو پاکستان میں پہلا چیمبر ہے جس نے یوتھ ڈویلپمنٹ اور کاروبار کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھائے۔
سورس: وی این ایس، اسلام آباد