وزیراعظم کی زیر صدارت پیٹرولیم کے شعبہ میں کاروبار میں آسانی کےلئے اقدامات کا جائزہ ا جلاس

178

اسلام آباد ، 29 اگست (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کو اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی جس میں پیٹرولیم کے شعبہ میں کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے بارے میں وزارت پیٹرولیم کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر اور دیگر نے شرکت کی۔

وی این ایس، اسلام آباد