اسلام آباد، 04 ستمبر (اے پی پی ): وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی زیرصدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔ آپریشن کے دوران غریب لوگوں کا خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی۔
اجلاس میں وفاقی دارلحکومت میں کھوکھوں کے لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ کمیٹی کھوکھوں کے لئے سائیٹ کا بھی دورہ کرے گی۔
اجلاس میں وزیر اعظم کے مشیر ان زلفی بخاری، علی نواز اعوان ،ڈاکٹر ظفر مرزا اور خرم نواز نے شرکت کی ۔
وی این ایس ، اسلام آباد











