وزیراعظم نے میرپورآزادکشمیر میں زلزلے سے  جانی و مالی نقصان پر افسوس  کیا ہے: ڈاکٹر  فردوس عاشق اعوان

158

اسلام آباد، 24ستمبر(اے پی پی ):وزیر اعظم کی  معاون  خصوصی  برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر  فردوس عاشق اعوان نے کہا  ہے کہ وزیراعظم نے میرپورآزادکشمیر میں زلزلے سے  جانی و مالی نقصان پر افسوس  کیا ہے۔ اعدادو شمار اکٹھے کرنے کے بعد متاثرین کی معاونت کا اعلان کیا جائیگا۔

میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں ڈاکٹر فردوس  عاشق اعوان نے کہا کہ این ڈی ایم اے بھی زلزلے کے حوالے سے معلومات اکٹھی کر رہی ہے  بہت جلد آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس  وقت قومی  یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اللہ تعالی پاکستانی قوم کو قدرتی آفات سے محفوظ رکھیں۔

وی این ایس ،ا سلام آباد