اسلام آباد، 29ستمبر(اے پی پی ):وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں اپنے تاریخی خطاب اور کامیاب دورے کے بعد آج ملک واپسی پر شاندار استقبال کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔
سماجی ربطہ کی ٹوائٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم کو کابینہ ارکان اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وزیر اعظم کے دیوانے ان کو ائیر پورٹ پر خوش آمدید کہیں گے ۔
معان خصوصی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے امت مسلمہ اور عالم اسلام کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں انہوں نے کشمیریوں کے سفیر کی حیثیت سے مسئلہ کشمیر اور کشمیر کے مصائب کو بھرپور انداز سے پیش کیا ہے۔
وی این ایس، اسلام آباد