پاک فوج ہماری محافظ اور پاکستان ہماری امیدوں کا مرکزہے : وزیراعظم آزادکشمیر

170

اسلام آباد ، 4 اکتوبر (اے پی پی): وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 62 دنوں سے اب تک 14 ہزار لوگوں کو ہندوستان کی مختلف جیلوں میں بھیجا جا چکا ہے، پاک فوج ہماری محافظ اور پاکستان ہماری امیدوں کا مرکزہے  جبکہ ہندوستان قاتل اور جارح ہے، دونوں کبھی کشمیریوں کیلئے برابر نہیں ہو سکتے۔

سوڈان کے وفد  سے ملاقات کے دوران وزیراعظم آزاد کشمیر  کا کہنا تھا  کہ ہندوستانی فوج گھروں سے 14 سال کے بچوں سے لے کر 80 سالہ بزرگوں کو گرفتار کر رہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی تمام سیاسی قیادت کو قید کر لیا گیا ہے اور شخصی آزادیاں بھی  سلب ہیں۔

راجہ فاروق حیدر نے  مزید  کہا کہ ہندوستان کی  انتہاءپسند حکومت کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے ۔ پاک فوج ہماری محافظ اور پاکستان ہماری امیدوں کا مرکز ہے  جبکہ ہندوستان قاتل اور جارح ہے، پاکستان اور ہندوستان کشمیریوں کےلئے کبھی ایک جیسے نہیں ہو سکتے۔ ان کا کہنا تھا  کہ کشمیریوں کو ذلت کی زندگی گزارنے پر مجبور کیا جا رہا ہے لیکن  وہ اس پر موت کو ترجیح دیں گے۔

سورس : وی این ایس ، اسلام آباد