اسلام آباد ، 4 اکتوبر (اے پی پی): وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول کی اداروں کے متعلق غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی مذمت کرتے ہیں، بلاول کے غیر ذمہ دارانہ بیانات ثبوت ہے کہ کرپشن مقدمات میں ان کے پاس کوئی قانونی دفاع موجود نہیں، کرپشن کا دفاع ہو بھی کیا سکتا ہے؟ بلاول صاحب! ڈوبتی سیاست کا ملبہ ابو اور پھوپھو جی کی کرپشن پر ڈالیں، اداروں کو متنازعہ نہ بنائیں۔
جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہمارے قومی سلامتی کے ادارے ملکی دفاع کے ضامن ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور قیام امن کےلئے انہوں نے لازوال قربانیاں دیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ آپ کو عوام کا نہیں لوٹی دولت ہاتھ سے جانے کا درد ہے۔
سورس: وی این ایس، اسلام آباد