اسلام آباد ، 22 اکتوبر (اے پی پی ): ٹوکیو میں ہونے والی اولمپکس 2020 کوالیفائرز اراونڈ میں شرکت کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا 19 رکنی دستہ ہالینڈ کے لیے روانہ ہوگیا۔
پاکستانی ہاکی ٹیم ہالینڈ کے خلاف میچز سے قبل 22 اور23 اکتوبر کو جرمنی کے شہر مونچینگلاڈباچ میں جرمنی کے خلاف دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔اس کے بعد 26 اور 27 اکتوبر کو ہالینڈ کے خلاف اولمپکس کوالیفائر میچز میں شرکت کے لئے ٹیم نیدرلینڈ روانہ ہو گی۔دونوں میچ ہالینڈ کے شہرایمسٹیلون کے ویگنر ہاکی اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلیں جائیں گے۔
یاد رہے ایف آئی ایچ ہاکی اولمپک کوالیفائرز کے فاتح اولمپک گیمز ٹوکیو 2020 کے لئے کوالیفائی کریں گے۔
وی این ایس، اسلام آباد