اسلام آباد، 27اکتوبر(اے پی پی ):وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور اسکے عوام کشمیریوں کو اپنے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ اور قانونی جدوجہد میں ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے جس کا وعدہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا آج پاکستانی قوم کشمیریوں کے نصب العین کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی اور اس پختہ عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ وہ ہر حالت میں کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہیں گے۔
وی این ایس، اسلام آباد