مقبوضہ کشمیر کو عوام کی امنگوں  کے مطابق  آزادی دی جائے ؛ نیوزی لینڈ میں ہائی کمشنر  ڈاکٹر  عبدالمالک کا یوم سیاہ  کشمیر پر پیغام

261

ویلنگٹن، 27اکتوبر(اے پی پی ):نیوزی لینڈ میں  پاکستانی  ہائی کمشنر  ڈاکٹر  عبدالمالک نے یوم سیاہ  کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا  ہے کہ آج  کے دن  کے منانے کا مقصد  بھارت کے 27 اکتوبر 1947کو مقبوضہ  کشمیر  پر غاصبانہ قبضہ کی  مذمت کرنا اور پچھلے 72 سالوں سےمقبوضہ    کشمیر میں  جاری انسانیت سوز مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجا گر کرنا  ہے  ۔

 انہوں نے  اپنے پیغام میں  مطالبہ کیا کہ بھارت فلفور مقبوضہ کشمیر  پر سے پابندیاں کو  ختم کرے  اور کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں  کے مطابق  آزاد کرے ۔

پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا  کہ نیوزی لینڈ   میں پاکستان ہائی کمیشن  آج  یوم سیاہ کشمیر بھرپور انداز میں  منا رہی ہے ، اس  حوالے سے  مقبوضہ کشمیر  کی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک  تقریب بھی   منعقد کی  گئی  جس   میں  پاکستانی کمیونٹی  کی بڑی تعدا د شریک تھی ۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے بڑے شہر آکلینڈ میں آج  مقبوضہ کشمیر میں   جاری بھارتی  مظالم کو اجاگر کرنے کیلئے ایک  احتجاجی  ریلی  بھی  نکالی  جا رہی  ہے جس میں پاکستانی  اور کشمیری عوام  کیساتھ کیساتھ مقامی کمیونٹی  بھی شرکت کر رہی ہے۔

وی این ایس، اسلا م آباد

Download video