اسلام آباد 01نومبر (اے پی پی ): اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی معذرت قبول کرلی ۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان جمعہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئیں۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وزیراعظم کی معاون خصوصی کے خلاف توہین عدالت کی سماعت کی۔عدالت میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا وہ سوچ بھی نہیں سکتی کہ کوئی ایسی بات کریں جس سے عدلیہ کی توقیر میں کمی ہو۔ انہوں نے کہا اگر میرے الفاظ سے عدالت کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت خوا ہوں جس پر عدالت نے ان کی معذرت قبول کرلی ۔
سورس :وی این ایس اسلام آباد