نواز شریف کو براون ملک جانے کی اجازت دینے کے فصلہ کو متعصبانہ قرار دینا افسوسناک ہے:ڈاکٹر فردوس

135

اسلام آباد ، 13 نومبر (اے پی پی): وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کو چار ہفتوں کےلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے حکومتی فیصلہ کو متعصبانہ قرار دینا نہایت افسوسناک ہے، سیاست کو پس پشت ڈال کر انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر نیک نیتی سے فیصلہ کیا، قانون کی پاسداری حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے۔

بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ لیگی ردعمل اس امر کا ثبوت ہے کہ وہ میاں صاحب کی بیماری پر سیاست کرنا چاہتے ہیں، علاج نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ قانون کا احترام کرتے ہیں تو شورٹی بانڈز کے قانونی تقاضے کو پورا کرنے میں کیا عار ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ مسئلہ پاکستان تحریک انصاف اور (ن) لیگ کا نہیں، ایک شخص کی صحت کا ہے جس کے ریلیف کیلئے حکومت نے غیر معمولی اقدام اٹھایا ہے۔

سورس: وی  این ایس، اسلام آباد