وزیراعظم عمران خان کی پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین کی تنخواہوں کے معاملات کو فوری حل کرنے کی ہدایت

219

اسلام آباد ، 12 دسمبر (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین کی تنخواہوں کے معاملات کو حل کیا جائے۔

جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ اور وزارت ہاؤسنگ  اینڈ ورکس سے متعلقہ معاملات کے  حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی تنخواہوں کے معاملات سسٹم پروڈکٹ پروفیشینسی

 کے تحت منظم کیے جائیں تاکہ اس حوالے سے ملازمین کو درپیش مسائل کا موثر حل یقینی بنایا جا سکے۔

وی این ایس ، اسلام آباد