اسلام آباد ،16 دسمبر (اے پی پی ): اقتصادی امور ڈویژن کے زیر اہتمام بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کے مواقع پر گول میز مباحثہ کا انعقاد کیا گیا ۔پیر کو ای اے ڈی میں ہونے والے مباحثے میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر پیش رفت کے علاوہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے مواقع کا تفصیلی جائزہ سمیت سی پیک میں تجویز کردہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پرآئی ٹی کے شعبے کی ترقی کے منصوبے ڈیجیٹل پاکستان کے حوالے سے وزارت انفارمیشن کی ترجیحات اور اس شعبے میں ترقیاتی شراکت داری کے قیام پر گفتگو کی گئی۔
گول میز مباحثے میں اقتصادی امور ڈویژن اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سمیت واپڈا، این ایچ اے، این ٹی ڈی سی کے اعلی حکام نے شرکت کی۔
وی این ایس، اسلام آباد