وزیراعظم عمران خان کا عالمی پناہ گزین فورم کے موقع پر قائم کیے گئے  پاکستانی  سٹال کا دورہ

175

جنیوا ، 17 دسمبر (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان نے پناہ گزینوں سے متعلق پہلے عالمی فورم کے موقع پر پاکستان کی طرف سے قائم کئے جانے والے سٹال کا دورہ کیا۔لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کے حوالے سے پاکستان کے کردار، خدمات اور تجربات کو اجاگر کرنے کے لئے پناہ گزینوں سے متعلق پہلے عالمی فورم کے انعقاد کے موقع پر یہاں سٹال قائم کیا گیا ۔ اس سٹال کے ذریعے 10 لاکھ پناہ گزینوں کو نادرا کی طرف سے رجسٹرڈ کئے جانے سے متعلق پاکستان کے اقدام اور پناہ گزینوں کی میزبانی کے حوالے سے دیگر اقدامات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

وی این ایس،  اسلام آباد

Download Video