اسلام آباد ، 17 دسمبر (اے پی پی): وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان سی پیک منصوبوں کے جلد تکمیل کیلئے مکمل پرعزم ہے، سی پیک سے خطے کی قسمت بدلنے اور خطے میں خوشحالی کا نیا باب کھلے گا ،وزیراعظم نے حال ہی میں گوادر کے دورے میں اربوں روپے کے منصوبوں کا اعلان کیا، سی پیک کے خلاف مخالفین کے پروپیگنڈے کو ناکام بنانے پر پاکستانی میڈیا کا کردار قابل تعریف ہے۔
وہ منگل کو مقامی ہوٹل میں ” بیلٹ اور روڈ کے شراکتداروں میں کراس ریجنل میڈیا فیوژن”کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کر رہیں تھیں ۔وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے رواں سال کے آغاز پر سی پیک کے مغربی روٹ پر گوادر کا دورہ کر کے65کروڑ کی لاگت سے ژوب کچلاک روڈ منوبے،70ارب روپے لاگت سے مکران کوسٹل ٹرانسمیشن لائن کا سنگ بنیاد اور 23ارب روپے کی لاگت سے نئے گوادر ائرپورٹ کا بھی افتتاح کیا۔
انہوں نے کہا کہ چین ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے دو سال میں معاشی اور معاشرتی شعبے میں کام کریگا،20ہزار پاکستانی طلباء کو سکالرشپ دینے کے ساتھ ساتھ ملک کے مختلف حصوں میں ایک ہزار سکول بنائے جائیں گے ،چین سی پیک کے تحت پاکستان کے فائدے کے تمام منصوبوں پر عمل درآمد یقینی بنائے گا ۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گوادر میں حال ہی میں کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر کا افتتاح ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تمام منصبوں پر عمل درآمد تیزی سے جاری ہے جاری ہے اس سے نہ صرف خطے میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگابلکہ پاکستان کے عوام کی اقتصادی ،تمدنی ،سیاحتی اورمعاشی ترقی کا ضامن بھی ثابت ہوگا۔
وی این ایس، اسلام آباد