اسلام آباد ، 20 دسمبر ( اے پی پی ): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ملک بھر میں یکساں ترقی کے وژن پر گامزن ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وزارت خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں کیا ۔ملاقات میں پارٹی امور، صوبہ سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ نے وزیر خارجہ کو سندھ میں جاری فلاحی و ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا اس کے علاوہ انہوں نے صوبہ سندھ میں پارٹی معاملات کے حوالے سے بھی وزیر خارجہ کو اعتماد میں لیا۔
وی این ایس ،اسلام آباد