پاکستانی قوم نے  کبھی بھی مسیحی برادری  کو  اقلیت  تصور نہیں  کیا ؛قونصل جنرل خالد مجید

231

جدہ ،25دسمبر(اے پی پی ): سعودی عرب میں  پاکستانی  قونصل جنرل خالد مجید نے کہا ہے  کہ پاکستانی قوم نے  کبھی بھی مسیحی برادری  کو  اقلیت  تصور نہیں کیا،  پاکستان میں بسنے والی  مسیحی برادری ، پاکستانی  عوام کے ساتھ برابری کی  سطح پر  تمام حقوق   کے حق دار ہیں۔

ان خیالا  ت کا اظہار انہوں  نے  بدھ کو  یہاں پاکستان قونصلیٹ جدہ میں  کرسمس کی  شاندار   تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کیا ،  اس موقع پر پاکستانی مسیحی   برادری کی ایک  بڑی تعداد موجود تھی  ۔ تقریب کا اہتمام جدہ میں پاکستانی  کرسچین کمیونٹی کی سرگرم  تنظیم  کرسچین ویلفیئر کمیونٹی نے کیا، کرسچین برادری نے  عبادت کی اور   تحائف  تقسیم کیئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل خالد مجید نے کہا کہ  پاکستان میں بسنے والے مسیحی برادری  نےقائد  اعظم محمد علی جناح کے ہمراہ  تحریک پاکستان میں بھر پور حصہ لیا ہے اور پاکستان کی آزادی کے بعد بھی  وہ قائد اعظم کے شانہ بشانہ رہے، انہوں نے کہا کہ  مسیحی برادری  ایک پر امن کمیونٹی ہے جس سے پاکستان قونصلیٹ کو کبھی شکایت نہیں رہی وہ  قانون کی بھر  پور  پاسداری کرتے ہیں۔

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  پاسٹر پرویز یوسف نے اپنے خطاب میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز ، شہزادہ محمد  بن سلمان اور سعودی حکومت  کیساتھ کیساتھ  وزیر اعظم عمران خان اور  افواج پاکستان کا بھی  شکریہ ادا کیا کہ  انکی ولولہ انگیز  قیادت میں تمام مذاہب کے افراد  پر امن زندگی گزار رہے ہیں۔

وی این ایس  جدہ

Download Video