اسلام آباد ، 26 دسمبر (اے پی پی ): وزیراعظم عمران خان آج پنڈ دادنخان کا دورہ کریں گے جہاں وہ عرصہ دراز سے زیر التوا جلال پور کینال منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
جلال پور کینال منصوبہ 1964 کے تونسہ بیراج کے بعد پنجاب کا سب سے بڑا نہری منصوبہ ہے ، 50 ارب مالیت سے بننے والی اس نہر کی کل لمبائی 116 کلو میٹر ہے ۔ یہ نہر رسول بیراج سے نکالی جا رہی ہے جس سے ضلع جہلم اور خوشاب کے دیہی اور پسماندہ علاقوں کی معیشت تبدیل ہو گی ۔ یہ منصوبہ زراعت کے ساتھ ساتھ کھیوڑہ کی تحصیل کو پانی بھی مہیا کرے گا۔
اس موقع پر وزیراعظم پنڈدادنخان میں جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے ۔
وی این ایس ، اسلام آباد